اٹک کے علاقے خگوانی میں گیس لیکج کے باعث ایک گھر میں اچانک زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہو گئےریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ کمرے کی کچی چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر نو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور تمام زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ٹی ایچ کیو اسپتال حضرو منتقل کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں بھی گیس لیکج کے باعث ایک گھر میں زور دار دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے کے باعث گھر کی دیواریں اور چھت منہدم ہو گئیں۔کیپیٹل ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمیوں میں ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل تھے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔