کراچی:شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مارک اسکیلٹن نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔