عمران خان کی رہائی میں بہنوں کی سیاست رکاوٹ بنی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

اسلام آباد رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں کی سیاست مداخلت نہ کرتی تو وہ نومبر 2024 تک عمران خان کی رہائی ممکن بنا چکے ہوتے ’’ گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں اور بشریٰ بی بی کی وجہ سے پارٹی کو شدید سیاسی نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بشریٰ بی بی کے کہنے پر تبدیل کروایا گیا۔شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں وفاداری وائی فائی کی طرح ہے، سگنل مضبوط ہو تو کنیکٹ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جو عمران خان کی بہنوں کی مداخلت سے محفوظ رہا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خانم سے ان کا ذاتی طور پر کوئی اختلاف نہیں، تاہم پارٹی معاملات میں مداخلت نے مسائل کو جنم دیا۔