سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں اضافے کے بعد اب سونے کو ریورس گیئر لگ گیا ہے اور فی تولہونا 21 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 18 ہزار 347 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے مقرر کی گئی ہے۔جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ المی معارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 214 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 850 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔س کے علاوہ چاندی کیقیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، پاکستان میں فی تولہ چاندی 1 ہزار 430 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 825 روپے کی ہو گئی، جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں چاندی 14.03 ڈالر کمی کے بعد 73.50 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور افراطِ زر، سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے دوران اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جاتا ہے، تاہم حالیہ دنوں میں عالمی مالیاتی حالات کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت مقامی سطح پر سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔