کوٹری کے قریب مہران ہائی وے پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کار اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار کار ٹرک کے پیچھے سے جا ٹکرائی، جس کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جامشورو کے نمائندے دلدار جانوری کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 معصوم بچیاں اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کی رہائشی تھی اور ٹھٹھہ جا رہی تھی۔حادثے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا چھا گئی۔