گل پلازہ سانحے کے بعد پنجاب حکومت کا تمام عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

کراچی میں گل پلازہ میں ہونے والی ہولناک آگ کے سانحے کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے کی تمام عمارتوں اور پلازوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
گل پلازہ کی تباہ کاریوں کی پانچویں روز بھی رپورٹیں سامنے آ رہی ہیں، جہاں اب تک 30 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 80 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام کثیر المنزلہ عمارتوں، تجارتی مراکز اور سرکاری و نجی دفاتر، اسپتالوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور فائر سیفٹی سسٹمز کا مکمل آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔آڈٹ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی تاکہ آگ کے خطرات کو بروقت روکا جا سکے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔