مسجد نبوی ﷺ کے موذن شیخ فیصل نعمان کی بستر مرگ پر آخری اذان کی ویڈیو وائرل

دنیا بھد ر کے مسلمانوں کے لیے دوسرے مقدس ترین مقام، مسجد نبوی ﷺ کے موذن، شیخ فیصل نعمان انتقال کر گئے۔ وہ 25 سال تک مسجد نبوی ﷺ میں اذان دینے کا اعزاز رکھتے تھے اور ان کی مسحور کن آواز میں اذان مدینے کی فضاؤں میں گونجتی رہی۔انتقال کے چند روز بعد ان کے آخری ایام کی اسپتال میں بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں شیخ فیصل بستر مرگ پر اپنی زندگی کی آخری اذان دے رہے ہیں۔ نماز کی دعوت دینے والے الفاظ ان کی پُرسوز اور کمزور آواز میں واضح ہیں۔شیخ فیصل نعمان کو تاریخی جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا، جہاں متعدد صحابہ کرام اور اہل بیتؓ کی قبریں موجود ہیں۔ شیخ فیصل کا تعلق ایسے خاندان سے تھا جو طویل عرصے سے مسجد نبوی ﷺ کی خدمت کرتا آ رہا ہے۔ ان کے والد بھی طویل عرصے تک اسی عظیم منصب پر فائز رہے۔