سندھ حکومت کے ترجمان اور پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کے انفارمیشن سیکریٹری، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی قیادت میں سکھر سے گڑھی خدا بخش بھٹو مزار تک پیدل قافلہ آج باقاعدہ طور پر روانہ ہو گیاروانگی سے قبل سکھر ہاؤس میں قافلے کے شرکاء کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد مقررہ وقت پر قافلہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔پیدل قافلے کے لیے جامع، منظم اور باوقار انتظامات کیے گئے تھے۔ قافلے کے ہمراہ ایک معاون گاڑی موجود رہی، جس میں فرسٹ ایڈ، پانی، کھانے پینے کا سامان اور موبائل چارجنگ جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں۔ دورانِ سفر مختلف مقامات پر شرکاء کے لیے چائے، دوپہر کے کھانے، آرام اور قیام کے مناسب انتظامات کیے گئے۔طے شدہ شیڈول کے مطابق قافلہ مدیجی پہنچے گا، جہاں رات کے قیام کے بعد اگلے روز گڑھی خدا بخش بھٹو مزار کی جانب روانگی عمل میں آئے گی۔ مزار پر پہنچنے پر شرکاء کے لیے دوپہر کے کھانے کا بندوبست بھی مکمل کیا گیا ہے۔بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ یہ پیدل قافلہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی سیاست، جمہوری جدوجہد اور شہداء کے مشن سے وابستگی کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قافلے کی سرگرمیاں عوام تک مؤثر انداز میں پہنچائی جائیں گی۔