پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے درخواستوں کی وصولی، پرنٹنگ اور مجموعی کارکردگی کی نگرانی کے لیے جدید اور مربوط نظام متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور بیرونِ ملک پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔ڈی جی پاسپورٹس کے احکامات پر ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا ہے، جہاں ڈیجیٹل انٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن کی جائے گی۔نئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ اپلائی کرنے سے لے کر پرنٹنگ اور درخواست گزار تک ڈیلیوری کے ہر مرحلے کی نگرانی کی جائے گی۔ اس جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے پاسپورٹ دفاتر میں رش کی خودکار نشاندہی بھی ممکن ہو گی۔مزید یہ کہ جدید نظام کے ذریعے اسٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل، نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم، بیک لاگ اور مشینری کی صورتحال بھی مسلسل مانیٹر کی جائے گی۔اکتوبر 2025 کے لیے پاسپورٹ فیس تازہ ترین فیس شیڈول کے مطابق 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ 5 سال (عام): 4,500 روپے 10 سال (عام): 6,700 روپے ارجنٹ: 7,500 اور 11,200 روپے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ 5 سال عام8,200 روپے10 سال (عام) 12,400 روپے ارجنٹ: 13,500 اور 20,200 روپے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ 5 سال (عام): 9,000 روپے 10 سال (عام): 13,500 روپے ارجنٹ: 18,000 اور 27,000 روپےمحکمہ پاسپورٹس کے مطابق اس جدید نظام سے شفافیت بڑھے گی اور شہریوں کو بروقت پاسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔