صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد میں موجود ہیں جہاں انہوں نےhttps://adnnews.tv/2025/12/13/%d8%a7%d9%2/ مقدسہ پر حاضری دی۔ صدر مملکت نے کاظمیہ مقدسہ میں امام موسیٰ الکاظمؑ اور امام محمد التقیٰ الجوادؑ کے روضوں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔صدر آصف علی زرداری نےحضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ اور امامِ ات شیخ عبدالقادر جیلانیؒ اور امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے مزار پر بھی حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور روضہ کاظمیہ میں زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔صدر مملکت نے آئمہ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اخلاقی قوت کا دائمی سرچشمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تعلیمات سے رہنمائی حاصل کر کے معاشروں میں امن اور برداشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ صدر نے مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقاتیں بھی کیں۔واضح رہے کہ بغداد پہنچنے پر عراقی حکام نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔ عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد، عراق میں پاکستانی سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر حکام نے صدر زرداری کو خوش آمدید کہا۔چار روزہ دورے کے دوران صدر مملکت کی اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ صدر کا یہ دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔