امریکا کی ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام سے متعلق 32 افراد و اداروں پر پابندیاں

امریکا نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام سے وابستہ 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیںبین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد ان افراد اور اداروں کو نشانہ بنانا ہے جو ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری میں معاون ہیںامریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیںادھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ماضی میں روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان اقدامات سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کیا جائے گاٹرمپ کا کہنا تھا کہ “روس پر پابندیاں دراصل یہ اشارہ ہیں کہ امریکا آگے کیا کرنے جا رہا ہے، اور میرا خیال ہے کہ روس پر پابندیاں لگانے کا یہ صحیح وقت ہےامریکی صدر نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ روس پر عائد تیل کی پابندیاں طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گیانہوں نے مزید کہا کہ “پیوٹن سے بات چیت ہمیشہ مثبت رہتی ہے مگر کسی نتیجے پر نہیں پہنچتی، اسی لیے ملاقات منسوخ کی گئی کیونکہ وہ مناسب نہیں لگیادھر شمالی کوریا نے بھی امریکی پابندیوں کے جواب میں سخت ردِعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔