پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے کا ہوگیا

پاکستان میں ایک دن کے دوران سونے کی قیمت میں 7 ہزار 400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے کا ہو گیاتفصیلات کے مطابق، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم آج ایک بار پھر سونا مہنگا ہوگیاصرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، دس گرام سونا 6 ہزار 337 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے کی سطح پر پہنچ گیاعالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 74 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 75 ڈالر تک جا پہنچادوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 115 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 5 ہزار 209 روپے ہو گئیماہرین کے مطابق، سونا ہمیشہ سے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، اور اس کی قیمت عموماً افراطِ زر، سیاسی یا معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہےواضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کا نظام تبدیل کیا گیا تھا، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔