آئی ایم ایف کی این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تجویز 18 نومبر کو اہم اجلاس طلب

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تجویز پیش کر دی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے معاملے میں این ایف سی کا اجلاس 18 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے صوبوں کو 18 نومبر کو این ایف سی پر مشاورت کے لیے مدعو کیا ہے۔اگر اجلاس کی تاریخ میں دوبارہ تبدیلی نہ ہوئی تو گیارہویں قومی مالیاتی ایوارڈ کے لیے اہم بات چیت ہوگی۔نئے ایوارڈ کے لیے کمیشن کی تجاویز پر آئی ایم ایف بھی آن بورڈ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نئے ایوارڈ کے لیے متعدد اجلاس منعقد کیے جائیں گے، جس میں 6 سے 8 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔اس سے قبل سیلاب کے باعث صوبوں کی درخواست پر پہلا اجلاس مؤخر کر دیا گیا تھا۔آئی ایم ایف کے رضامند ہونے کے بعد عوام پر منی بجٹ کے خطرات فی الحال ٹل گئے ہیں۔