ایشیا کپ 2025 میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اے کا اہم میچ کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔دنیائے کرکٹ کے دو سب سے بڑے حریفوں کے درمیان یہ میچ نہ صرف کھلاڑی بلکہ تماشائیوں کے لیے بھی انتہائی پرجوش ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف پلینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میدان میں وہی کھلاڑی اتارے گی جو عمان کے خلاف پہلا میچ کھیل چکے ہیں۔ حارث رؤف کی شمولیت پچ کے حالات دیکھ کر طے کی جائے گی، جبکہ فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر میدان میں اتارا جائے گا، جو شاہین آفریدی کے ساتھ فاسٹ باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ سنبھالیں گے۔قومی ٹیم بھارت کو اسپن جال میں پھنسانے کی بھرپور کوشش کرے گی، جس کے لیے محمد ابرار، صائم ایوب اور محمد نواز اہم ہتھیار ثابت ہوں گے، جبکہ صائم ایوب بھی ٹیم کا بھرپور ساتھ دیں گے۔پاکستان کی فائنل الیون:صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، سفیان مقیم، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی۔پاکستانی شائقین توقع کر رہے ہیں کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا کر فتح حاصل کرے گی۔