تل ابیب/دوحہ: قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے بعض وزرائے اعلیٰ نے واضح اور کھلی دھمکی جاری کی ہے کہ وہ حماس کے رہنماؤں کو دنیا کے کسی بھی کونڈے میں ہوں گے، تلاش کر کے نشانہ بنائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ایلی کوہن، جو کہ اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کے رکن اور توانائی کے وزیر ہیں، نے کہا کہ “حماس کے رہنما دنیا میں کہیں بھی سکون سے نہیں سو سکتے”۔ جب صحافی نے استفسار کیا کہ کیا اس میں ترکی کے شہر استنبول اور انقرہ بھی شامل ہیں تو انہوں نے جواب دیا: “دنیا میں کہیں بھی۔۔۔”۔ایک اور کابینہ رکن، زیو ایلکن نے بھی وائی نیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ “ہم ان کا پیچھا کریں گے اور جہاں بھی وہ ہوں گے اُن سے حساب کتاب کریں گے”۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایسی دھمکیاں علاقائی سیاسی کشیدگی کو مزید آتش گیر کر سکتی ہیں اور ترکی سمیت بعض نیٹو رکن ممالک کے ساتھ سفارتی فاصلے یا ردِعمل کی راہیں کھل سکتی ہیں۔