افریقی ملک کانگو کے علاقے بسنکسو میں گزشتہ روز ایک کشتی ڈوبنے کا المناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں بڑی تعداد طلبا و طالبات کی بتائی جارہی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب موٹر سے چلنے والی ایک کشتی میں ضرورت سے زیادہ مسافر اور سامان لدنے کے باعث اچانک توازن بگڑ گیا اور کشتی ندی میں اُلٹ گئی۔ریسکیو حکام نے اب تک 100 سے زائد لاشیں نکال لی ہیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم سرچ آپریشن جاری ہے۔ مقامی دیہات کے لوگ بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کاموں میں شریک ہیں عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے شکار افراد میں زیادہ تر طلبا تھے جو پڑھائی کے لیے قریبی قصبوں کا رخ کر رہے تھ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سانحے کی بڑی وجہ کشتی میں سامان کی غلط لوڈنگ اور رات کے وقت نامناسب نیویگیشن تھی۔ یاد رہے کہ کانگو میں اوور لوڈنگ اور حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرنے کے باعث اس نوعیت کے حادثات اکثر رونما ہوتے ہیں۔