پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی: پاکستان میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 172 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے پر آگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے ساتھ 3643 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کے مطابق سونا ہمیشہ سے محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے اور افراط زر، سیاسی و معاشی عدم استحکام کے وقت اس کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔ صدیوں سے یہ کرنسی اور دولت کی علامت کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔