انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان، ہنس راج نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق آئی ڈی اے آر آئی ای یو ہائر سیکنڈری اسکول فار بلائنڈ اینڈ ڈیف کے طالبعلم ہنس راج ولد مکیش کمار (رول نمبر 938852) نے 1100 میں سے 953 نمبر لے کر اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن انشراح بنت محمد امین (رول نمبر 950006) نے حاصل کی، جو اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ ہیں، انہوں نے 936 نمبر لیے۔جبکہ تیسری پوزیشن اسی کالج کی طالبہ سیدہ خضرا امیر بنت سید رزاق امیر (رول نمبر 950012) نے 934 نمبر لے کر حاصل کی۔ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 10,055 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جن میں سے 9,488 امیدوار شریک ہوئے۔ان میں سے 3,876 امیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا تناسب 40.85 فیصد رہا۔کامیاب طلبہ میں:20 نے اے ون گریڈ 236 نے اے گریڈ
793 نے بی گریڈ 1353 نے سی گریڊ 1328 نے ڈی گریڊ 146 نے ای گریڊ حاصل کیا، جبکہ 2 امیدوار صرف پاس ہوئے۔