پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم نسل کشی کرنے والوں کے بیانات کا جواب نہیں دیتے”۔ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی اور دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کے مطابق اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھے گا اور ایسے بیانات کو، جو حقائق کو مسخ کریں یا اشتعال انگیزی پر مبنی ہوں، مؤثر انداز میں مسترد کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ایسے بیان کو معمولی نہیں لے گا جو امن و امان یا علاقائی استحکام کے خلاف ہو۔ ملک اپنے علاقائی سالمیت اور قومی دفاع کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں مؤثر جواب دیا جائے گا۔دفترِ خارجہ کے مطابق اس بیان کا مقصد بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا واضح اور دو ٹوک موقف پیش کرنا اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرنا ہے۔