پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور بالی وڈ اداکارہ وانی کپور کی رومانٹک کامیڈی فلم “عبیر گلال” بالآخر ریلیز کر دی گئی۔ فلم آج بھارت کے علاوہ دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز اصل میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث مؤخر کر دی گئی تھی۔ تاہم اب فلم کو بھارت میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے 26 ستمبر 2025 کی تاریخ طے کی گئی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی دن بھارت میں کوئی اور بڑی فلم ریلیز نہیں ہو رہی، اس لیے “عبیر گلال” کو سولو ریلیز کا فائدہ ملنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے صرف یہ فلم نہیں بلکہ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم “سردار جی 3” بھی ریلیز کے مسائل کا شکار رہی۔رپورٹ کے مطابق فلم کی پروڈکشن کمپنی انڈین اسٹوریز لمیٹڈ (یو کے) نے کہا ہے کہ وہ اس فلم کی کامیابی کے حوالے سے پُر امید ہیں۔ ان کے مطابق “عبیر گلال” ایک سادہ مگر دلکش رومانوی کہانی ہے جو غیر متوقع تعلقات، دوسرے مواقع اور محبت کے نئے سفر پر مبنی ہے۔فواد خان اور وانی کپور کی کیمسٹری فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے، جو دو زخمی دلوں کے قریب آنے اور آہستہ آہستہ ایک گہرے رشتے میں بدلنے کی کہانی کو بڑی خوبصورتی سے پیش کرتی ہے۔