فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی سفارش

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے والدین اور نوجوانوں کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی سفارش سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فرانسیسی حکومت نے رواں سال مارچ میں سوشل میڈیا کے اثرات اور مانیٹرنگ کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ یہ ان کے لیے محفوظ نہیں ہے۔اسی کے ساتھ 15 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ یہ پابندی واضح پیغام دے گی کہ سوشل میڈیا کم عمر بچوں کے لیے خطرناک اور غیر موزوں پلیٹ فارم ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی حکومت کمیٹی کی سفارشات پر غور کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی نے عوامی آگاہی مہم چلانے اور ڈیجیٹل غفلت کو جرم قرار دینے کی سفارش بھی کی ہے۔