ریاض/دمشق: سعودی عرب نے شام کی معیشت کو سہارا دینے اور توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے 16 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل فراہم کرنے کا معاہدہ کر لیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق یہ معاہدہ سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ اور شامی وزارتِ توانائی کے درمیان طے پایا۔ اس اقدام کا مقصد شامی ریفائنریز کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور ملک میں مالی استحکام پیدا کرنا ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعاون نہ صرف شامی معیشت کو سہارا دے گا بلکہ اہم شعبوں کی ترقی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی معاون ثابت ہوگا۔مزید کہا گیا کہ سعودی عرب شامی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے تاکہ وہ جاری معاشی چیلنجز سے نکل سکیں اور ایک مستحکم مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔