ایک ہی دن میں 70 ارب ڈالر کمانے والے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

دنیا کے امیر ترین افراد میں ایلون مسک، مارک زکربرگ اور بل گیٹس کے نام شامل ہیں، لیکن حیران کن طور پر ایک شخص نے صرف ایک دن میں 70 ارب ڈالر (پاکستانی کرنسی میں تقریباً 198 کھرب روپے) کما کر سب کو چونکا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کارنامہ اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن نے انجام دیا، جو اس وقت 81 برس کے ہیں۔ اوریکل کمپنی نے 9 ستمبر 2025 کو صرف ایک دن میں ریکارڈ 70 ارب ڈالر کا اضافہ کیا، جس کے بعد ایلیسن کے اثاثے بڑھ کر 364 ارب ڈالرز ہو گئے۔
اس بڑی کامیابی کے بعد لیری ایلیسن اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں، جبکہ پہلے نمبر پر اب بھی ایلون مسک ہیں جن کی دولت کا تخمینہ تقریباً 384 ارب ڈالرز ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ایلیسن کی دولت کا یہ اضافہ جاری رہا تو وہ جلد ہی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لیری ایلیسن، ایلون مسک کے قریبی دوست بھی ہیں اور ماضی میں ٹیسلا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق لیری ایلیسن رواں سال اب تک 172 ارب ڈالرز کما چکے ہیں، جو انہیں 2025 میں سب سے زیادہ دولت کمانے والا فرد بناتا ہے۔