اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے مون سون سیزن اور مسافروں کی کمی کے باعث بعض ٹرینوں کی روانگی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہےریلوے حکام کے مطابق:قراقرم ایکسپریس آج بھی منسوخ رہی۔خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو 4 ستمبر سے مزید تین دن کے لیے بند رکھا جائے گا۔شاہ حسین ایکسپریس کی روانگی بھی روک دی گئی ہے۔مسافروں کے لیے متبادل سہولت ریلوے حکام نے واضح کیا کہ متاثرہ مسافروں کو ملت ایکسپریس، گرین لائن اور دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ سفر میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ سیلاب کے باعث ریلوے لائن متاثر یہ بھی یاد رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کے دوران جھنگ میں ریلوے لائن کو تین مقامات پر دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا تاکہ پانی کا دباؤ کم کیا جا سکے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ریلوے لائن کے تین سیکشنز کو بلاسٹنگ کے ذریعے توڑا گیا، جس کے بعد جھنگ پل سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک سیلابی ریلے کا رخ موڑ دیا گیا۔ اس اقدام سے تقریباً 30 دیہات کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔