کراچی میں ماڑی پور گدھا گاڑی چوک کے قریب گاڑی نالے کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق شہر قائد میں گاڑی نالے کی دیوار سے ٹکرانے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خاتون اور دو بچیاں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے مرد، خاتون اور 2 بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، تمام افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، متاثرہ فیملی پکنک منا کر ہاکس بے سے واپس آرہی تھی کہ حادثہ ہوا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جن میں مرد اور خاتون سمیت 2 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں مرد، خاتون اور 2 بچے شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔