کراچی: 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات کی رات سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا لیکن شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی بادل برسیں گے، آج شام ھی وقفے وقفے سے بوندا باندی اور بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک ہونیوالی بارشوں کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سعدی ٹاؤن میں 47.5،گلشن معمار میں 37.4،گلشن حدید 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، شارع فیصل 32، نارتھ کراچی 29.8 اور جناح ٹرمینل پر 29.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 25.5، کورنگی میں 25.2 ملی میٹر بارش ہوئی، یونیورسٹی روڈ پر 24، ناظم آباد میں 20.5، کیماڑی میں 19.5، اورنگی ٹاؤن میں 19.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ ایئرپورٹ اولڈ ایریامیں18.2 ملی میٹر جبکہ مسرور بیس پر 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔