ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

گزشتہ روز ہزاروں روپے کی کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 514 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 2 ہزار 297 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 6 ڈالر کے اضافے کے بعد 3345 ڈالرز کا ہو گیا ہے۔