دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی بانی کے پولی گراف ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے پولیس کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی تحریک انصاف کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے پولیس کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کا موقع دیا گیا لیکن پولیس جوابدار کا ٹیسٹ نہیں کرا سکی۔ عدالت نے کہا کہ جوابدار کو خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے دو موقعے دیے گئے لیکن جوابدار کی ضد کی وجہ سے وہ مواقع ضائع ہو گئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جوابدار کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟ دو بار انکار کے بعد تیسری بار موقع دینا صرف وقت کا ضیاع ہو گا۔ جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے تفتیشی افسر کو ہر قانونی طریقے سے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔