تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے پاس اختیار ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہمیں بتادیں کہ اختیار نہیں ہیں، اس وقت ہم کس سے مذاکرات کریں، یہ کٹھ پتلی حکومت ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی استحکام کے ساتھ چلانا ہے تو یہ ماحول ختم کرنا ہوگا، ہمارا کردار سیاسی ہو یا پارلیمانی ہو وہ کردار ہم ادا کر رہے ہیں، ہمیں اگر انصاف نہیں ملے گا پھر بھی عدالتوں کا سامنا کریں گے، بانی پی آئی عمران خان نے کینسر اسپتال بنایا ایک پیسے کا فائدہ نہیں لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصلاح کا ماحول سیاسی ماحول کو بہتر کرے گا، لوگ غیر قانونی کشتیوں کے ذریعے باہر جاتے اور ڈوب جاتے ہیں، جب لوگ اپنے ملک کے مستقبل کو ڈوبتا دیکھتے ہیں تب ہی باہر جاتے ہیں، ملک میں کوئی اچھا کام کرے تو اسے انتقام کا نشان بنایا جاتا ہے۔
9