تفصیلات کے مطابق حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر سیس عائد کرنے کی تیاریاں کرلیں ، ذرائع نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے سے بچانے کیلئے مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے پر لچک آچکی، آئی ایم ایف کی اگلی قسط سے قبل مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔ وزارت توانائی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جنوری میں کیپٹو پاور کو دی جانیوالی گیس پر5 فیصد سیس عائد ہوسکتا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سیس کی شرح 10 فیصد کیے جانے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کیپٹو انڈسٹری کودی جانےوالی گیس ایل این جی قیمت کے برابر لائی جائے گی، سیس عائد کرنے کا مقصد کیپٹو اور دوسری انڈسٹری میں فرق ختم کرنا ہے۔ وزارت توانائی کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹو پاور کی حامل انڈسٹری گیس سے اپنی بجلی خود بناتی ہے، نان کیپٹو انڈسٹری نیشنل گرڈ سے مہنگی بجلی حاصل کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے کیپٹو اور نان کیپٹوانڈسٹری کیلئے مختلف بجلی نرخوں پر تحفظات ہیں۔
4