8

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس:بانی پی ٹی آئی عمران خان و اہلیہ کیخلاف فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا

 بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ خالد چودھری عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ تو آج نہیں آئیگا،چھٹیاں آرہی ہیں اور ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے۔ ایڈووکیٹ خالد چودھری نے کہا کہ ہم توقع کررہے تھے آج فیصلہ آجائیگا جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کچھ دیر میں آئندہ سماعت کی تاریخ دے دیں گے۔ بعدازاں عدالتی عملے نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ فیصلہ 23 دسمبر سنایا جائے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں