ایف بی آر کو دو ماہ میں ٹیکس شارٹ فال کا سامنا

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ہدف کے مقابلے میں 98 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا گیا، جولائی اور اگست میں 1460 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے ایف بی آر کو دو ماہ میں ہدف کے مطابق 1554 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا تھا ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اگست میں 54 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے اور 796 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ ٹیکس ہدف 898 ارب روپے تھا یہ پڑھیں: ایف بی آر نے 11 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ پکڑلیاایف ای ڈی، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس کی مد میں اگست میں 694.5 ارب ٹیکس اکٹھا کیا، کسٹمز ڈیوٹیز کی مد میں 95.5 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا تھاجولائی میں ایف بی آر نے 664 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا تھا۔