وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ زلزلے کے جھٹکے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، پشاور ،سوات ، بٹگرام ، مانسہرہ ، مالاکنڈ اور سرگودھا، اپر دیر اور گردونواح میں محسوس کیے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 جبکہ گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلےکامرکزافغانستان کاہندوکش ریجن تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ زلزلے کے بعد مختلف شہروں میں عوام دفاتر اور اور گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔