گھروں کے لیے مفت سولر سسٹم ، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو آج عوامی معاشی معاہدہ کےتحت اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں، انھوں نے وعدہ کیا تھا 26 لاکھ گھروں کوسولرہوم سسٹم مفت دیں گے سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نہ ہونے،محدودوسائل کےباوجودمنصوبہ آج حقیقت بن رہاہے، منصوبےکےتحت رواں سال آف گرڈ 5لاکھ گھروں کومفت سولر سسٹم دیا جائے گا ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو آج سولر ہوم سسٹم فراہمی کی منصوبے کا افتتاح کریں گے، آئندہ چند ہفتے میں 2 لاکھ غریب گھرانوں میں شمسی بجلی کی سہولت مفت ہوگی ان کا کہنا تھا کہ سولر ہوم سسٹم منصوبہ 26 لاکھ خاندانوں کی زندگیاں منورکرنےکا منصوبہ ہے، سندھ حکومت نے اس منصوبے کیلئے 25 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی ہے، منصوبے کا آغاز وزیراعلیٰ مراد شاہ ،وزیرتوانائی ناصر شاہ کی کاوشوں کانتیجہ ہے۔