پاکستان کو ملنے والی بیرونی مالی معاونت سست روی کا شکار

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے7ارب ڈالرقرض کی حتمی منظوری میں تاخیر کے منفی اثرات نمایاں ہورہے ہیں دستاویز میں بتایا گیا کہ پاکستان کو ملنے والی بیرونی مالی معاونت بھی سست روی کا شکار ہوگئی، پاکستان کو جولائی میں صرف 43 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی بیرونی قرض ملی جبکہ رواں مالی سال 19 ارب 21 کروڑ ڈالر ہدف کے مقابلے 2.2 فیصد قرض مل سکا گزشتہ مالی سال اسی مدت میں2ارب 89کروڑڈالر کا بیرونی قرض ملا تھا، جولائی میں نیاپاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے 12 کروڑ 77 لاکھ ڈالر موصول ہوئے اقتصادی امورڈویژن کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو20کروڑ 10لاکھ ڈالرقرض فراہم کیا، گزشتہ ماہ مختلف ممالک نے 10کروڑ 76لاکھ ڈالر فراہم کیےدستاویز کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو 11کروڑ18لاکھ 80ہزار ڈالر قرض ، چین نےپاکستان کو 9کروڑ67لاکھ 60ہزارڈالر اور اےڈی بی نے 5کروڑ 40 لاکھ ڈالرسے زائد قرض فراہم کیا رپورٹ انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹریکشن نے 2 کروڑ ڈالر سے زائد ، جرمنی نے 35 لاکھ ڈالر اور سعودی عرب نے26لاکھ 90ہزارڈالر قرض دیا پاکستان کواس دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی گرانٹ بھی حاصل ہوئی، امریکا نے سب سے زیادہ 44لاکھ 42 ہزار ڈالر کی گرانٹ فراہم کی، پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 42 کروڑ 59لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا گیا۔