تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے بلوچستان کے مختلف علاقے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ضلع قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور قبائلی رہنما سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت سات افراد زخمی ہوئے قلات میں مہلبی کے قریب رات گئے دہشت گردانہ حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت سات افرادزخمی ہوگئے جھڑپوں میں پولیس اے ایس آئی حضور بخش، اور چارلیویز اہلکار سپاہی احسان اللہ، علی اکبر، رحمت اللہ اور نصیب اللہ شہید ہوئے۔