بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے عوام کے لیے خوشخبری

ذرائع بی آئی ایس پی کے مطابق بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈرز کی موجودہ تعداد 92 لاکھ کے قریب ہے، اب مزید 8 لاکھ افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے مخصوص اضلاع میں ڈائنامک سروے جاری ہے، دور دراز علاقوں میں دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں، اس ڈائنامک سروے میں بلوچستان کے لوگوں کو خصوصی رعایت مل رہی ہے ڈائنامک سروے کے ذریعے مزید لوگ بی آئی ایس پی میں شامل کیے جائیں گے، سروے میں مستحق خواتین اور ان کے بچوں کی رجسٹریشن جاری ہے، سندھ، بلوچستان کے دور دراز ایریاز میں موبائل رجسٹریشن وہیکلز بھجوائی گئی ہیں۔