شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس:حکومت سندھ نے 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ،نوٹی فکیشن جاری

حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہےصوبائی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔