ایم ڈی سافکو مائیکروفنانس کمپنی کی سالگرہ تقریب،ملکی معیشت میں سافکو کے کردار پر روشنی ڈالی گئی

سافکو گروپ کی جانب سے ایم ڈی سافکو مائیکرو فنانس کمپنی سید سجاد علی شاہ کی سالگرہ منائی گئی، سافکو میں ان کی خدمات اور قومی اقتصادی سرگرمیوں میں سافکو کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ سافکو ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب جس میں گروپ کے سرکردہ ارکان نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے سافکو کے بانی اور قائد سلیمان جی ابڑو نے کہا کہ ہم جس معاشرے میں ہیں وہاں رابطے اور ذہنی تربیت کا فقدان ہے جس کی وجہ سے افراد کے بارے میں رائے ان کے کام کی بجائے ان کے رویوں کو دیکھ کر اندازوں اور قیاس آرائیوں پر قائم کی جاتی ہے۔ ایسے میں پروفیشنل لوگوں کے بارے میں حقیقی رائے سامنے آنا مشکل ہو جاتا ہے جبکہ پروفیشنل لوگ اس کی پرواہ کیے بغیر معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہتے ہیں اور سجاد علی شاہ بھی ان میں سے ایک ہیں۔ سجاد علی شاہ نے سافکو کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، ہمیں ان کی کاوشوں پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ انتظام چلانا پیشہ ورانہ مہارت ہے۔ انتظامیہ کا حصہ ہونے کے ناطے ہمیں انتظامیہ کے اندر مواصلات، باہمی افہام و تفہیم، تربیت، مطالعہ، مشاہدات اور پیشہ ورانہ عمل کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اور یہ بھی کہ ہم دوسروں سے جو توقع رکھتے ہیں، کیا اس پر ہم خود پورا اترتے ہیں۔ اگر نہیں تو ہمیں اس قابل بننے کے لیے آگے بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سجاد علی شاہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ قیاس آرائیوں اور خیالی اندازوں کے بجائے عمل اور حقیقی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں سلیمان جی ابڑو نے مزید کہا کہ اندرونی جذبات اور پیشہ ورانہ مہارت کو اک ساتھ ساتھ رکھنے کے سنجیدہ رویوں کو اپنانے کی ضرورت ہے جس میں احترام، ہم آہنگی، رواداری اور پائیداری ہو۔ اس طرح منصب آپ سے ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ جیسے سورج چمکتا ہے اس میں گرمی بھی ہوتی ہے لیکن سورج اپنے کرن بلا امتیاز ہر کسی پر نچھاور کرتا ہے۔ یہی عمل انتظامیہ اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد ہے۔ اس طرح ہماری یہ کوششیں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اجتماعی اثرات مرتب کر رہی ہیں جو کہ ہماری خوشی کا باعث ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشیر احمد ابڑو نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ تعلقات، سافکو کے بہتر نظام، ماتحت ملازمین اور مستحقین کے حوالے سے سجاد علی شاہ کا کردار قابل تحسین جو کہ سافکو کی مجموعی کامیابی اور ترقی کا باعث ہے اس موقع پر سترام سوٹھڑ، ہریش کمار، ذیشان میمن، رمیز اقبال میمن، سنیل کمار، فاروق لغاری، اختر ملاح، واجد جونیجو، حمید ملاح، معشوق قریشی، جئے پرکاش، ثناء اللہ ملاح، جسونت کمار، شمشاد احمد، ایاز شیخ، مجیب ناریجو، علینہ افتخار، اقراء شعیب اور دیگر نے بھی سید سجاد علی شاہ کی شخصیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور رویوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید سجاد علی شاہ نے سالگرہ منانے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سافکو نے جو بھی کامیابی حاصل کی وہ نہ صرف اکیلے اس کی بلکہ پوری ٹیم کی محنت اور سلیمان جی ابڑو کے اعتماد اور رہنمائی کا نتیجہ ہے سید سجاد علی شاہ نے مائیکرو فنانس سیکٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بہت سے چیلنجز دیکھے جا رہے ہیں، یہ شعبہ بہت زیادہ دباؤ میں ہے، کورونا اور سیلاب نے لوگوں کے رویوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ اس کے علاوہ مہنگائی اور سیاسی سماجی حالات کے اثرات بھی ہمارے کام کو متاثر کر رہے ہیں، لیکن ہم اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو ایک کارکن سمجھتا ہوں، اس تقریب میں جو بھی تنقید اور تعریف ہوئی ہے اسے ذہن میں رکھ کر اپنا جائزہ لوں گا۔ آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ سید سجاد علی شاہ کو اجرک، لونگی، پرفیوم، گلدستوں کے تحائف پیش کیے گئے۔