شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن، سرجانی، ہمدرد یونیورسٹی، کاٹھور، موٹروے ایم 9 اور ملیر سمیت ملحقہ علاقوں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ ٹاون، گلشن معمار، اسکیم 33 اور نیاناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ ویدر اپڈیٹس پی کے کے مطابق گڈاپ ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو رہی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباو کے پھیلاو اور شدید زمینی درجہ حرارت کے سبب کراچی میں بارش کا امکان ہے، آج کراچی ڈویژن میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ منگل کو گرم و مرطوب موسم کے ساتھ شام تا رات بونداباندی و ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ کی شام تا رات بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا قبل ازیں، ویدر اپڈیٹس پی کے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رپورٹ کیا تھا کہ طوفان کراچی کے قریب پہنچ رہا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف حصوں میں اگلے 60 سے 90 منٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔