43

کراچی میں اب دہشت کا راج ہے اور نہ بوری بند لاشیں مل رہی ہیں،ایم کیو ایم حقائق کے منافی بات کرتی ہے:مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی و پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے لوگوں کو شہر میں نفرت کی سیاست کرنی ہے اس لیے یہ لوگ حقائق کے منافی باتیں کرتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ’ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے آج صبح بہت ساری باتیں کیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوئی کام نہیں ہوا، مصطفیٰ کمال نے کہا سندھ میں تباہی ہوچکی ہے، مصطفیٰ کمال نے پہلے کہا تھا پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم لازم و ملزوم ہیں انہوں نے کہا کہ ’آپ کے مفاد میں ہوتا ہے تو کہتے ہیں آصف زرداری سے اچھا کوئی نہیں، آپ کے مفاد میں نہیں ہوتا تو کہتے ہیں پیپلز پارٹی سے برا کوئی نہیں، مصطفیٰ کمال نے ماضی میں یہ بھی کہا تھا کہ آصف زرداری کے دور سے زیادہ کام کسی نے نہیں کیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’مصطفیٰ کمال کبھی دلوں کو جوڑنے اور کبھی توڑنے کی باتیں کرتے ہیں، کیا اس طرح محبت بانٹی جائے گی اور دلوں کو جوڑا جائےگا مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ’ایم کیو ایم وہ دن بھول گئی جب دکانیں بند کراتی تھی، بھتے لیتی تھی، سب کو پتا ہے جب آپ کے اشاروں پر شہر بند ہو جاتا تھا، آج کوئی بندہ شہر کو بند نہیں کرا سکتا، کراچی میں اب دہشت کا راج ہے اور نہ بوری بند لاشیں مل رہی ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ان لوگوں کو شہر میں نفرت کی سیاست کرنی ہے، یہ لوگ حقائق کے منافی باتیں کرتے ہیں، سندھ حکومت نوجوانوں کو روزگار دینا چاہتی تھی لیکن ایم کیوایم عدالت چلی گئی جبکہ آج انکشاف ہوا جب مصطفیٰ کمال نے کہا کراچی میں 300 ارب روپے خرچ کیے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں