آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کی یوم شہدا پر ریلی نکالی گئی ریلی مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کی قیادت میں لیبر ہال سے پریس کلب تک نکالی گئی عبداللطیف نظامانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کے ملازمین دن رات جان کی بازی لگا کر کام کرتے ہیں، واپڈا کے سینکڑوں ملازم دوران ڈیوٹی شہید ہوئے، دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ملازمین کے ورثاء کو تاحال معاوضے نہیں مل سکےعبداللطیف نظامانی نے کہا کہ ہم واپڈا کی نجکاری کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے، واپڈا کی نجکاری سے ہزاروں خاندان متاثر ہونگے۔