آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی اعزازی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کی اعزازی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ بھارت کے 6 کرکٹرز اعزازی ٹیم کا حصہ ہیں آئی سی سی کی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کے کپتان روہت شرما ہیں۔ روہت شرما کے ساتھ سوریا کماریادویو،اکثرپٹیل،جسپریت بومرا، ارشدیپ سنگھ کو لیاگیاہے افغانستان کے تین کھلاڑی راشد خان،رحمان اللہ گرباز اور فضل الحق فاروقی کو بھی آئی سی سی کی اعزازی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ آسٹریلیا کے مارکوس اسٹونس اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن فہرست کا حصہ ہیں۔ روہت شرما کا بطور کپتان انتخاب کیاگیاہے۔ سلیکشن کمیٹی میں ہرشا بوگلے، ایان بشپ،کاس نائیڈو اور آئی سی سی کے جنرل مینجر وسیم خان شامل تھےاس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن اور آسٹریلیا کے مارکوس سٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے اینرخ نوکیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ ٹیم کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بنا سکا۔