33

وزیر دفاع کے بیان کا انداز دو ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں:فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا انداز دو ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں ہے، ہمارے پاس راستے ہیں، ہم بہتر تعلقات کی طرف جا سکتے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بہتر تعلقات کیلئے میکنزم بنا سکتے ہیں، جنگی تربیت کے نتیجے میں جو فیصلے ہوں گے وہ ایسے ہی ہوں گے کہ خطے میں ہمارا کوئی دوست نہیں رہے گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم کیا فیصلے کرنا چاہتے ہیں کچھ پتہ نہیں، نہ آنکھیں کھلی ہیں، اس انداز کو حب الوطنی کہہ کر ملک کو کیا دینا چاہتے ہیں جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ نہ ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور نہ ہی ہمارے دل کی آنکھیں کھلی ہیں۔ خیال رہے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو پہلے بھی نشانہ بنایا ہے اور آئندہ بھی بنائیں گے، آپریشن ’عزمِ استحکام‘ فوج کی نہیں بلکہ حکومت کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں