کراچی میں شدید گرمی:ہیٹ اسٹروک کے 100 کیسز رپورٹ،پارہ 39 اور شدت 50 ڈگری محسوس کی جانے لگی

کراچی شہر آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ شدید گرمی کے باعث دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، ہیٹ اسٹروک کے 100 کیسز رپورٹ،پارہ 39 اور شدت 50 ڈگری محسوس کی جانے لگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں ایک ہفتے کے دوران ہیٹ اسٹروک کے 100 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 2 افراد ہیٹ اسٹروک کی علامات کے ساتھ انتقال کرگئے ۔ ماہرین نے بتایا کہ دل کے مریض اس شدید گرمی میں باہر نہ نکلیں، گرمی کی وجہ سے تمام افراد متاثر ہو رہے ہیں، تمام افراد اس موسم میں احتیاط اپنائیں ادھر شہر بھر میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کے سبب محکمہ صحت سندھ کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ اسڑوک وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔ جناح ہسپتال میں 30، سول ہسپتال میں 20، نیوکراچی میں 10، سروسز ہسپتال میں 10 بستروں پر مشتمل وارڈ قائم کیے گئے ہیں۔ ہیٹ اسٹروک ائسولیشن وارڈ میں پانی کے کولر، تولیے، ٹھنڈی بوتلیں بھی موجود ہیں، آئسولیشن وارڈ میں اسٹاف تعینات ، تمام ادویات بھی موجود ہیں۔ شہر بھرکے ہسپتالوں میں اب تک ہیٹ اسٹروک کے 200 سے زائد متاثرہ افراد کو لایا گیا ہے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ 2 روز سے ہیٹ ویو جیسی گرمی پڑ رہی ہے جس کا سلسلہ آج بھی برقرار رہے گا اور اس دوران درجہ حرارت 40 اور اس سے زائد ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 26 جون سے درجہ حرارت میں کمی آئی گی اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 یا 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے تاہم موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا اور جون کے آخری ہفتے میں بھی گرمی کی شدت رہے گی۔