5 کروڑ جائیداد کی خریداری :بجٹ میں فائلر پر 3 ، نان فائلر پر 6 فیصد ٹیکس لگنے کا امکان

آئندہ بجٹ میں فائلر کو پانچ کروڑ کی جائیداد خریدنے پر تین فیصد اور نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 6 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 ٹیکس تجاویز میں جائیداد خریدنے پر ایڈوانس تین سلیب میں ٹیکس لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے بجٹ میں پانچ سے 10کروڑ کی جائیداد پر 4 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 12 فیصد طے کرنے کا امکان ہے۔ اسی طرح، 10کروڑ سے زائد کی جائیداد پر 5 فیصد ٹیکس جبکہ نان فائلر کے لیے ٹیکس کی شرح 15فیصد کیے جانے کا امکان ہے مالی سال 25-2024 ٹیکس تجاویز میں جائیداد خریدنے پر ایڈوانس تین سلیب میں کیپٹل ویلیو ٹیکس لینے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے، فائلر کو پانچ کروڑ کی جائیداد خریدنے پر تین فیصد ،نان فائلر کیلئے ٹیکس کی شرح 6 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سے دس کروڑ کی جائیداد پر چار فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 12 فیصد طے کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ، دوسری جانب دس کروڑ سے زائد کی جائیداد پر پانچ فیصد ٹیکس لگنے اور نان فائلر کے لئے ٹیکس کی شرح 15 فیصد نافذ ہو سکتی ہے۔