لاہور:صحافی عمران ریاض کو حج پر جاتے ہوئے حالت احرام میں پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا

سینئر صحافی عمران ریاض خان کو پنجاب پولیس نے لاہور ایئر پورٹ سے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا۔ 9 مئی کے واقعات کے بعد پہلے گرفتار اور پھر جیل کے باہر سے لاپتہ ہونے والے صحافی عمران ریاض خان سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہے تھے لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، عمران ریاض خان کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تاحال اہلخانہ سمیت ساتھیوں کو بھی اسکے متعلق نہیں بتایا گیا صحافی عمران ریاض کے وکیل میاں اظہر صدیق نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حالت احرام میں سعودی عرب جا رہے تھے ان کے ہمراہ دیگر ساتھیوں سمیت ان کے ذاتی وکیل میاں علی اشفاق بھی موجود تھے۔ اینکر پرسن کے وکیل میاں اظہر صدیق نے بتایا کہ عمران ریاض کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا، پولیس بغیر ورانٹ گرفتاری کے گاڑی سے اتار کر لے گئی اور کسی نئے مقدمے کا ذکر بھی نہیں کیا گرفتاری کے حوالے سے عمران ریاض کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ویڈیو اور تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ حالت احرام میں گاڑی میں بیٹھے ہیں اور حج پر جانے کی تیاری مکمل ہے اس دوران وردی اور بغیر وردی والے کچھ افراد آکر انہیں اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں جنہوں نے عمران ریاض کو دھکے دیے دوسری جانب عمران ریاض خان کو گرفتار کرنے کے حوالے سے درج ایف آئی آر کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔