30

پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل کی منظوری :پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کر لیں

اپوزیشن اور صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور احتجاج کے باوجود 2 روز قبل پنجاب اسمبلی میں صوبائی حکومت کا پیش کردہ ہتک عزت بل 2024 منظور کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کر لیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بل کی منظور کے موقع پر پارٹی قیادت کی واضح ہدایات پر پیپلز پارٹی کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی ایوان سے غیر حاضر رہے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہتک عزت بل کے حوالے سے نہ پوچھا گیا نہ بتایا گیا، پیپلز پارٹی کبھی بھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی، ہتک بل کی منظوری کے روز تمام ارکان کو ایوان سے غیر حاضر رہنے کا کہا تھا۔ علی حیدر گیلانی نے کہا کہ بل کی منظوری کے روز پیپلز پارٹی کا کوئی رکن صوبائی اسمبلی ایوان میں موجود نہیں تھا، پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضی نے کہا کہ ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی، صدرزرداری اور محترمہ شہید کےخلاف میڈیا ٹرائل کے باوجود کبھی آزادی رائے پرقدغن نہیں لگائی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ہتک عزت بل پیش کرنےمیں پیپلزپارٹی حصہ نہیں بنی، میڈیا میں کردارکشی پگڑیاں اچھالنے کے خلاف ہیں، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیربل پیش کرنا غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو ہتک عزت بل پروقت ضائع کیے بغیر صحافی تنظیموں سے مزاکرات کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں