32

آئین کے بنانے والے ننگے پاؤں مزار قائد پر آتے ہیں ،ملک کیلئے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا:یوسف رضا گیلانی

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آج مزار قائد پر حاضری دینے آیا ہوں، میں پہلے ان کی قبر پر نہیں گیا تھا، میں آج بیسمنٹ میں ان کی قبر پر بھی گیا، میں ایک بار وزیر بھی تھا تو مزار قائد کی تزئین و آرائش میرے ذمے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے بنانے والے ننگے پاؤں مزار قائد آئے تھے، قائد اعظم سے لوگ پوچھتے تھے آپ ملتان کیوں نہیں جاتے ہیں تو وہ میرے والد کے بارے میں کہتے تھے وہاں گیلانی موجود ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مسائل ضرور ہیں، حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت جو بھی اچھے کام کرے گی، ان میں اس کا ساتھ دیں گے، ملک کی 65 فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسائل ضرور ہیں، پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہیں، ہمارے لیڈر بلاول بھٹو بھی نوجوان ہیں ، ہم حکومت کے ساتھ ملکر پاکستان کے مسائل حل کررہے ہیں قائم مقام صدر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک کمیٹی بنائی تھی، مجھے یاد ہے اس وقت شاہ محمود قریشی بھی تھے اور لوگ بھی تھے ہم نے اس وقت انہیں انتخابات کی تاریخ دے دی تھی، پھر انہوں نے کہا ہم پوچھ کر بتائیں گے، میں نے اس وقت انکو کہا کہ آپ نے کے پی اور پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی ہمارے ملک میں اگر قتل بھی ہو جائے تو ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا، بی بی شہید نے بھی کبھی مذاکرات کا راستہ نہیں چھوڑا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے سے کہا تھا آپ نے پنجاب اسمبلی توڑ کر غلطی کی، ملک کے لیے سب کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا، تحریک انصاف بھی مذاکرات پر آئے، گفتگو کا راستہ کھلا رہنا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم، شہید بینظیر بھٹو نے بھی مذاکرات کا راستہ کبھی نہیں چھوڑا تھا، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے پرانے دوست ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں