64

این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کو شکست ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کی شکست پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی حسن مرتضیٰ نے بتایا کہ 3رکنی کمیٹی میں خان آصف خان ،امتیاز صفدر وڑائچ ،رانا اکرام ربانی شامل ہیں رہنما پی پی نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ممبران تحقیقات کا طریقہ کار خود طے کریں گے ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی 15جون تک رپورٹ صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویزاشرف کو پیش کرے گی خیال رہے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے127 لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے عطا تارڑ 32 ہزار 458 ووٹوں سے جیتے تھے ، آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس 24 ہزار 751 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو 7 ہزار ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں